ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گزشتہ سال کے چمپئن چورسیا انڈین اوپن کا خطاب بچانے کے لیے پرعزم

گزشتہ سال کے چمپئن چورسیا انڈین اوپن کا خطاب بچانے کے لیے پرعزم

Thu, 02 Mar 2017 11:58:43    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مقامی دعویدار اورگزشتہ سال کے چمپئن ایس ایس پی چورسیااگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ہیرو انڈین اوپن کے اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں اورانہوں نے کہا کہ وہ یہ اہم خطاب دوبارہ حاصل کرنے کے کے لیے مثبت توانائی سے بھرے ہوئے ہیں۔پانچ بارکے ایشیائی ٹور فاتح کو اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اس سال یہ ٹورنامنٹ دوسری جگہ پر کھیلا جائے گا، اس بار ٹورنامنٹ 9 سے 12؍مارچ کے درمیان گیری پلیئر کی طرف سے نئے سرے سے ڈیزائن کئے گئے گڑگاؤں کے ڈی ایل ایف گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوگا ۔گزشتہ سال تک اس کا انعقاد دہلی گولف کلب میں ہوتا رہا ہے۔چورسیا نے کہاکہ اس بار یہ ٹورنامنٹ مختلف کورس میں ہوگا اور یہ الگ طرح کا احساس ہو سکتا ہے، حالانکہ میں اس وقت بھی کافی پرجوش ہوں اور اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اس پہلے بھی ڈی ایل ایف میں کھیل چکا ہوں اور اب اس کا پورا نقشہ ہی تبدیل ہو چکا ہے، یہ سب کے لیے نیا ہوگا اور مجھے پورا یقین ہے کہ نیا ڈھانچہ اچھا ہو گا، میں نے سنا ہے کہ یہ بہت مشکل کورس ہے۔چورسیا کی 2016کی مہم اچھی رہی تھی ، جس میں انہوں نے دو بار ایشیائی ٹور کا خطاب جیتا اور آرڈر آف میرٹ میں چھٹے نمبر پر رہے تھے لیکن نئے سیشن میں ابھی تک وہ موثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں، ان کی بہترین کارکردگی پرتھ میں رہی تھی، جہاں وہ مشترکہ 35ویں نمبر پر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں چار بار دوسرے نمبر پر رہا اور آخر میں گزشتہ سال چمپئن بنا، میں واقعی میں خوش تھا کہ آخر کار انڈین اوپن چمپئن بنا، یہ خاص ہے کیونکہ یہ ہمارا نیشنل مقابلہ ہے، جب میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتا ہوں تو ہمیشہ کافی مثبت توانائی بنی رہتی ہے، میں نے ہمیشہ اس میں کھیلتے ہوئے اچھا محسوس کیا اور امید ہے کہ اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔


Share: